امارات کا غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے 50 لاکھ ڈالرز کے عطیے کا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے 50 لاکھ ڈالرز کے عطیے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جانب سے غزہ میں کل سے انسدادِپولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عالمی ادارۂ صحت نے انسدادِ پولیو مہم سے قبل عملے کی سلامتی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سربراہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مطالبہ کیا ہے کہ فریقین طبی عملے، صحت کی سہولتوں اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسی نیشن کی ضرورت ہے۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے ویکسین کی 1.26 ملین خوراکیں پہنچا دی گئی ہیں۔

غزہ میں طبی حکام، ڈبلیو ایچ او، یونیسف، انروا اور دیگر امدادی تنظیموں کے 2 ہزار 700 ہیلتھ ورکرز انسدادِ پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن