الاسکا (مانیٹرنگ نیوز) امریکہ کی نائب صدارت کی سابق امیدوار سارہ پلین نے انتخاب تو نہیں جیتا لیکن انہوں نے اپنی جلوہ سامانیوں کے سبب پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔ ان کے مداحوں کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ وہ گزشتہ روز نانی بن گئی ہیں۔ سارہ پلین کی صاحبزادی برسٹل پلین نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ برسٹل ابھی تک ایک ٹین ایجر ہیں اور رشتہ ازدواج میں بھی منسلک نہیں ہوئیں۔ اسی لئے ان کی زچگی پر بہت سے سوال بھی اٹھائے گئے۔ تاہم برسٹل کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے والد سے نئے سال کے دوران شادی کر لیں گی۔