گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی جگہ عبدالسلام کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کا جعلی حکم نامہ، کابینہ ڈویژن کو فیکس کرنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

یہ حکم نامہ اسلام آباد کلب سے جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ایم ضیاالدین کو فیکس کیا گیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو ہٹا کر ڈاکٹر عبدالسلام کو گورنر پنجاب مقررکردیا جائے۔ جعلی نوٹس بھجوانے والے کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے، تاہم سلمان تاثیر کی جگہ عبدالسلام کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کا نوٹس فیکس کرنے والے ملزم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ای پیپر دی نیشن