عالمی مالیاتی اداروں کی مخالفت کے پیش نظر صدارتی اجلاس میں سیلاب متاثرین کے زرعی قرضے معاف کرنے کافیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

Dec 31, 2010 | 14:41

سفیر یاؤ جنگ
صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس کراچی میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے ہونے والےاجلاس میں وفاقی اورصوبائی وزراء کی سفارشات اور اصرار کے باوجود سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے قرضے معاف کرنے پرکوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ نے اجلاس کے شرکا کو عالمی مالیاتی اداروں کے تحفظات سے آگاہ کیا،جس کی بناء پرمتاثرہ کسانوں کے زرعی قرضے معاف کرنے کا معاملہ آرجی ایس ٹی پر پیشرفت تک مؤخر کردیا گیا ، صدارتی کیمپ آفس کے ترجمان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے زرعی قرضے معاف کرنے کا معاملہ زیرغورہے اورصدرمملکت جلد اس حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔
مزیدخبریں