وزیراعلٰی سندھ نے گریڈ ایک سےبائیس تک کےسرکاری ملازمین کیلئے میڈیکل اخراجات کی نئی پالیسی کی منظوری دے دی ۔

Dec 31, 2010 | 14:56

سفیر یاؤ جنگ
سندھ کے وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ صوبائی حکومت کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے لیے نئی میڈیکل پالیسی کی وزیراعلی سندھ نے منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد ان خطرناک جان لیوابیماریوں پر اُٹھنے والے اخراجات کی ملازمین کو ادائیگی کرانا ہے ۔ سیکریٹری خزانہ سندھ صدیق میمن کےمطابق نئی پالیسی سے مہلک امراض میں مبتلا افراد کو ریلیف ملے گا اوراس سے نہ صرف سرکاری ملازمین کی مالی مشکلات کم ہونگی بلکہ صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔ صوبائی وزیرکا کہنا ہےکہ نوٹیفیکیشن کے اجراء کے بعد ملازمین کو چونتیس مہلک بیماریوں کے علاج کے لیے ادویہ اور اوپی ڈی کے اخراجات کی ادائیگی شروع کردی جائے گی۔
مزیدخبریں