امریکی کانگریس ”مالیاتی چٹان“ سے بچاﺅ پر توجہ دے: صدر اوباما کی اپیل

Dec 31, 2012

واشنگٹن(آن لائن)صدر باراک اوباما نے کانگریس سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکسوں میں اضافے اور سرکاری اخراجات میں کٹوتیوں کے خطر ے کو ٹالنے کے لیے یکم جنوری کی ڈیڈ لائن سے پہلے کوئی قدم اٹھائے۔ ’فسکل کلف ‘ کے نام سے موسوم مزیدٹیکسوں اور سرکاری اخراجات میں کٹوتیوں پر مبنی یہ خود کار نظام کوئی قانون سازی نہ ہونے کی صورت میں یکم جنوری سے خودبخود نافذ ہوجائےگا۔ کئی اقتصادی ماہرین کا کہناہے کہ اس کے نتیجے میں امریکی معیشت کساد بازاری کی جانب پلٹ سکتی ہے۔ صدر اوباما نے ریڈیو پر ہفتہ وار اپنے خطاب میں کہاہے کہ وہ ڈیموکریٹس اور ری پبلیکنز کے ساتھ ملک کرایک منصوبے پر کام کرتے رہے ہیں جس سے ایک معقول حد تک سرکاری اخراجات کو کم کیا جاسکے گا اور امیر امریکیوں سے کہا جائےگا کہ وہ تھوڑا سا مزید ٹیکس ادا کریں۔ دوسری جانب سینیٹر رائے بلنٹ نے ری پبلیکنز کی جانب سے ہفتہ وار خطاب میں کہاہے کہ 2 فیصد امیر امریکیوں پر ٹیکس بڑھانے کے منصوبے سے حکومت محض صرف 8 دن کے سرکاری اخراجات پورے کرسکتی ہے۔ کانگریس میں ریپبلکن جماعت کے رہنماو¿ں نے اتوار کی شام اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں