پشاور (ثناءنیوز) یو این او نے جلوزئی کیمپ میں چارپراجیکٹ ختم کرکے 150 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے جس پر ملازمین نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے۔ یو این او نے جلوزئی کیمپ میں آپریشن سے متاثر ہونے والے متاثرین کے لئے ایف پی اے، ایس ٹی آئی سمیت چار پراجیکٹ شروع کئے تھے۔ فارغ ہونے والے ملازمین نے پی ڈی ایم اے کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور موقف اختیار کیا کہ انہیں ملازمت پر فوری طور پر بحال کیا جائے۔