احمد پورشرقیہ(آئی این پی) بہاولپور صوبہ بحالی کے لئے قائد تحریک بحالی صوبہ بہاولپور محمد علی درانی نے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کےلئے احمد پور شرقیہ میں بڑے جلسہ کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا، جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوںگے،تاریخ کا اعلان جلد کیاجائے گا، سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات اس موقع پر اہم اعلان کریں گے۔