افغانستان میں بیرونی مداخلت سے 40 برسوںسے خون بہہ رہا ہے: محمود اچکزئی

Dec 31, 2012

پشاور (ثناءنیوز) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہاہے افغانستان میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے گزشتہ تقریباً چالیس سالوں سے خون بہہ رہا ہے اور پختون قوم کا قتل عام جاری ہے لیکن تمام قوتوں کو امن لانے کےلئے متحد ہو کر راستہ اختیار کرنا پڑیگا۔ وہ گزشتہ روز نشتر ہال پشاور میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی صوبہ خیبر پی کے کے زیراہتمام منعقدہ ”صوبائی جرگہ“ سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر مختار یوسف زئی اور جنرل سیکرٹری ارباب مجیب الرحمن سمیت دیگر قائدین و کارکنوں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں