لاہور (نوائے وقت رپورٹ) 2012ءپاکستانی صحافیوں کیلئے خطرناک رہا۔ ساﺅتھ ایشیا میڈیا مانیٹر نے رپورٹ میں کہا ہے کہ 12 مہینوں میں 13 صحافی فرائض کی انجام دہی میں شہید ہوئے۔ صحافیوں کیلئے کراچی، بلوچستان اور شمالی علاقہ جات زیادہ خطرناک ثابت ہوئے۔ 5 بھارتی، 3 بنگلہ دیشی، دو نیپالی اور دو افغان صحافیوں کو قتل کیا گیا، 2012ءمیں جنوبی ایشیا میں 25 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔ 2012ءمیں سری لنکا، بھوٹان اور مالدیپ میں کسی صحافی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔