اتحادی و افغان فورسز کا آپریشن،کئی طالبان شہید، 5 سینئر کمانڈر گرفتار کرنے کا دعویٰ

Dec 31, 2012


کابل (آن لائن) اتحادی و افغان فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران کئی طالبان کو شہید اور 5 کمانڈرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے صوبہ بولدک، لوگر، قندھار اور ہلمند میں جاری مشترکہ آپریشن کے دوران طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے 5 اہم کمانڈر کو گرفتار کیا ہے۔ ادھر افغان وزارت دفاع کے مطابق سال2012 کے دوران طالبان حملوں میں 1050 افغان فوجی ہلاک ہوئے۔

مزیدخبریں