ایف آئی اے مجھ سے فارغ ہو گی تو اصغر خان کیس پر توجہ دیگی : یوسف رضا گیلانی


 ملتان (آن لائن + این این آئی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دو ماہ میں نگران سیٹ اپ آجائےگا طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے۔ ملتان ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر طالبان مذاکرات میں مخلص ہیں تو ہرج نہیں لیکن اس کیلئے ملکی مفاد کو مد نظر رکھنا ہو گا۔ شہباز شریف اصلاحات کی باتیں کرنے کی بجائے پہلے صوبے کے مسائل حل کریں اور پھر جمہوریت بچائیں۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس مےں بینظیر بھٹو کو خراج عقےدت پیش کرنے کے ساتھ ہی نئے انتخابات کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی تاہم جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے بھی پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے مجھ سے فارغ ہو گی تو اصغر خان کیس پر توجہ دےگی ایف آئی اے کا کام ڈگریاں چیک کرنا نہیں لیکن اسکے باوجود یہ ادارہ عبدالقادر گیلانی کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد محکمہ صحت کی وزارت صوبے کے پاس ہے اس لئے کھانسی کے شربت سے اموات پر متعلقہ وزارت کو کارروائی کرنا چاہئے۔ طاہر القادری کو سیاست میں خوش آمدید کہتا ہوں وہ اپنی پارٹی رجسٹرڈ کرائیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور پر 90 فیصد عملدرآمد کیا ہے۔ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی، انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر اچھی تقریر کی۔ کوشش ہے انتخابات وقت پر ہوں۔ طاہر القادری کا لانگ مارچ بلاجواز ہے ملک کے طاہر القادری نے فیصلے کرنے ہیں تو الیکشن کی ضرورت نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...