کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) کوئٹہ کے علاقے زرغون آباد میں کمرے میں گیس بھرنے سے دھماکہ ، ایک خاتون ہلاک جبکہ دو بچوں سمیتتےن افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زرغون آباد کے علاقے ایک گھر میں افراد خانہ کمرے میں گیس ہیٹر کو جلتا چھوڑ کر سوگئے تھے۔ گیس لیکیج کے باعث کمرہ گیس سے بھر گیا اور دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔جبکہ کمرے میں موجود دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو بی ایم سی منتقل کردیا۔