ممتاز بھٹو کو تحریک منہاج القرآن کی طرف سے مارچ میں شرکت کی دعوت

کراچی(خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نواب ممتاز علی بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں20 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ن لیگ سندھ کے نائب صدر محمد انور گجر جوائنٹ سیکرٹری رزاق باجوہ بھی موجود تھے۔ وفد نے نواب شاہ ممتاز علی بھٹو کو ڈاکٹر طاہر القادری کا خصوصی پیغام پہنچایا اور نواب ممتاز علی بھٹو کی نظریاتی اصول پرست اور ایماندارانہ سیاست اور جدوجہد کو بھرپور سراہا اور14 جنوری کو لاہورسے اسلام آباد تک نکالے جانے والے لانگ مارچ کی حمایت کی درخواست اور دعوت دی گئی اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی نواب ممتاز علی بھٹو سے فون پر بات چیت کی۔ ممتاز علی نے کہا حکمرانوں کا مزید اقتدار میں رہنا ملک و قوم کے لئے بڑی تباہی ہے۔ عوام کی نظریں مسلم لیگ ن پر ہیں۔ نواب ممتاز بھٹو نے کہا میں پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں لانگ مارچ شرکت کرنے کا فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ مرکزی قیادت اور میاں محمد نواز شریف ہی کریں گے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے وفد میں مخدوم ندیم احمد ہاشمی‘ سید ظفر اقبال قادری‘ ڈاکٹر ایس ایم ضمیرقادری‘ زاہد حسین‘ ممتاز رضا ‘ اقبال قادری اور دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...