اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کےلئے مشاورت شروع کردی ہے اس سلسلے میں پارٹی میں اتفاق رائے ہے کہ قومی اسمبلی 16مارچ 2013 کو تحلیل کی جائے گی تاہم پنجاب اسمبلی کے 9اپریل2008 کو جود میں آنے کی وجہ سے ایک ہی روز تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا۔ چودھری نثار اس مرحلے پر حکومت سے مذاکرات کرنے پر آمادہ نظر نہیں آتے ان کا م¶قف ہے کہ جب قومی اسمبلی تحلیل ہوگی تو اس وقت ہی نگران وزیراعظم کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ 8رکنی پارلیمانی کمیٹی کو نام پیش کریں گے۔ اپوزیشن کی حکمت عملی ہے کہ نگران وزیراعظم کا معاملہ الیکشن کمشن طے کرے۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت‘ مسلم لیگ (ن) کو اعتماد میں لئے بغیر عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کرنا چاہتی۔
پیپلز پارٹی کی قیادت نے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کےلئے مشاورت شروع کردی
Dec 31, 2012