نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے منشور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی

لاہور(خبرنگار) میاں نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے منشور کی تیاری میں مصروف کمیٹیوں کو تین موضوعات پر مزید تجاویز دینے اور منشور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کو منشور کا ابتدائی مسودہ پیش کیا گیا تھا جنہوں نے اس کے مطالعہ کے دوران محسوس کیا کہ کراچی اور بلوچستان کی صورتحال، توانائی بحران، معیشت کی بحالی کے حوالے سے منشور میں تشنگی پائی جاتی ہے اور کچھ سوالات مزید ایسے ہیں جن کا جواب منشور میں ہونا ضروری ہے لہٰذا ان موضوعات پر کام کرنیوالی کمپنیوں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ مزید تجاویز منشور میں شامل کریں تاکہ یہ منشور ایسی شکل اختیار کرے کہ تمام مسائل کی نشاندہی اور ان کا جامع حل تجویز کیا جا سکے۔ منشور صرف کاغذی دستاویز نہ ہو بلکہ ایسی دستاویز ہو جس پر عملدرآمد بھی ہو۔ ذرائع کے مطابق یہ کام رواں ہفتے مکمل ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...