لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما حاجی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے کا جمہوری طریقہ صرف عوام رائے اور ووٹ کی طاقت سے ممکن ہے بعض نادیدہ ہاتھ مختلف حیلوں بہانوں سے انتخابات کے بروقت انعقاد کی راہ میں رکاوٹ ہیں لیکن تمام جمہوری قوتیں الیکشن کے التواءکو ہرگز قبول نہیں کرینگی پہلی مرتبہ ایک منتخب حکومت کا عرصہ اقتدار مکمل ہونے کو جا رہا ہے جسے خراب ترین کارکردگی کے باوجود قبل از وقت رخصت نہیں کیا گیا۔