شالیمار، بزنس ایکسپریس کے نجی شعبہ میں چلنے سے ریلوے کو ایک ارب کا منافع


لاہور (میاں علی افضل سے) 2012ءمیں ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات سے مختلف شعبوں میں ماضی کے مقابلے میں بہتری آئی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شالیمار اور بزنس ایکسپریس کو چلانے سے محکمہ ریلوے کو 1 ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔ مختلف ڈویژنوں سے انجنوں کی فراہمی کے بعد ریلوے فریٹ سسٹم کو بحال کرنے میں کامیاب ہوا۔ ماضی میں بند کی گئی مین لائنوں اور برانچ لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں کو بحال کر دیا گیا جس سے لاکھوں مسافروں کو فائدہ ہوا، 5600 ایکڑ زمین میں سے ریلوے افسران نے 2400 ایکڑ زمین قبضہ گروپوں سے واگزار کروائی۔ 159 خطرناک ترین پلوں کی مرمت کا کام بھی شروع کر دیا گیا، انجنوں کی مرمت کیلئے وفاقی حکومت سے 6 ارب روپے کی ادائیگی کے بعد سپیئر پارٹس کی خریداری شروع کر دی گئی ہے جس سے آئندہ چند ماہ میں 100 انجن ٹریک پر موجود ہونگے، 1900 سے زائد کنٹریکٹ پر تعینات ریلوے ملازمین کو کنفرم کیا گیا۔ ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کو پنشن کا حصول آسان بناتے ہوئے بنکوں میں یکم تاریخ سے ان کے داخلے کو یقینی بنایا گیا اور وفاقی حکومت کے تعاون سے بروقت تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کو ممکن بنایا گیا\ میرٹ کو ترجیح دی گئی اور بہت سے شعبوں میں سیاسی سفارشوں کو نظرانداز کر دیا گیا۔ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف بھی سارا سال آپریشن جاری رہا اور کروڑوں روپے کا نقصان بچایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...