ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ تیار، آج وزیراعظم کو پیش کرنے کا امکان


اسلام آباد (این این آئی) ایبٹ آباد کمشن کی400 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ تیار کرلی گئی جسے آج وزیراعظم کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ مغربی سرحدوں کی فضائی و زمینی نگرانی اور حفاظت کو موثر بنایا جائے۔ ایبٹ آباد کمشن کے ذرائع کے مطابق کمشن کے علیل رکن عباس خان نے صحت یابی کے بعد پاکستان پہنچ کر رپورٹ پر دستخط کردیئے۔ ذرائع کے مطابق گواہوں سمیت 300 سے زائد افراد کے بیانات رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں، کمپاﺅنڈ سے اسامہ بن لادن کی ملنے والی مبینہ ڈائری، کمپیوٹر ڈسکس سمیت دیگر 7 ہزار سے زائد دستاویزات کا ترجمہ کرایا گیا جن میں سے زیادہ تر عربی میں تھیں اور اس سارے مواد کا فورنزک جائزہ ملکی ایجنسیز اور اداروں نے لیا۔ ذرائع کے مطابق اسامہ کی کلاشنکوف، پستول اور راﺅنڈز روسی ساختہ تھے، کمپاﺅنڈ سے ملنے والے مواد سے اسامہ کی اپنی فیملی اور القاعدہ کے ساتھ روابط کی معلومات بھی ملی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں ایبٹ آباد کمشن نے درجنوں صفحات پر مشتمل سفارشات بھی پیش کی ہیں جس میں مغربی سرحدوں کی فضائی و زمینی نگرانی اور حفاظت کے حوالے سے تجاویز بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...