اسلام آباد ( آئی این پی) سپریم کورٹ کے تمام او ایس ڈی افسروں کو فوری طور پر ذمہ داریاں دینے کے واضح احکامات کے باوجود حکومت کی طرف سے سیاسی وابستگیوں، غیر قانونی احکامات کی بجاآوری نہ کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر او ایس ڈی بنائے گئے مختلف سروسز گروپوں کے گریڈ بیس، اکیس اور بائیس کے 30افسران تاحال اپنی نئی ذمہ اریوں کےلئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے منتظر ہیں، سابق ڈپٹی چیئرمین نیب حسن وسیم افضل، انکی اہلیہ فرخندہ وسیم افضل کو 2008ءمیںسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھا لتے ہی او ایس ڈی بنایا تھا جو تاحال او ایس ڈی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ بائیس کے او ایس ڈی افسروں میں جاوےد محمود، ظفر محمود اور فریداللہ خان شامل ہیں جبکہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسروں میں حسن وسیم افضل ، فرخندہ وسیم افضل ، کےپٹن (ر) محمد علی گردیزی، خالد محمود اور کےپٹن (ر) ظہور احمد خان خلیل شامل ہیں، پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ بیس کے محمد ایوب، رانا نسیم احمد ، ساجد صدیق، راشد منصور، مےجر (ر) شکیل احمد ، میاں وحید الدین ، اکبر علیم شمیم، کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور خالد محمود مرزا او ایس ڈی ہیں ، پولیس گروپ کے گریڈ بیس کے سرفراز حسین، رانا الطاف ماجد، سعود عزیز، مجیب الرحمن خان، غلام سرور جمالی بلوچ، اعجاز حسین شاہ اور چودھری سجاد احمد او ایس ڈی ہیں، سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسروں میں عبد الروف خان، مشہود احمد مرزا، سرور خان، سید حسنین مہدی، محمد شکیل ملک اور علاو¿الدین نور رحمان شاہ شامل ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بے نظیر بھٹو اور صدر آصف زرداری کےخلاف مقدمات بنانے کی پاداش میں سابق ڈپٹی چیئرمین نیب حسن وسیم افضل اور انکی اہلیہ فرخندہ وسیم افضل ساڑھے چار سال سے او ایس ڈی ہیں اور ان کی ریٹائر منٹ میں چند ماہ باقی رہ گئے ہیں۔