وزیراعلیٰ نے سخت سردی، دھند میں بغیر پروٹوکول 3 گھنٹے تک میٹرو بس پراجیکٹ کا معائنہ کیا ‘شہریوں کے ”آیا آیا شیر شاہ سوری آیا“ کے نعرے

Dec 31, 2012


لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بغیر سکیورٹی اور پروٹوکول کے میٹرو بس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور سخت سردی اور دھند کے باوجود تین گھنٹے سے زائد وقت مختلف سیکشنز پر تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے 8 مختلف مقامات پر گاڑی سے اتر کر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ کئی مقامات پر شہریوں نے وزیراعلیٰ کو دیکھ کر ”شہباز شریف زندہ باد“۔ ”آیا آیا شیر شاہ سوری آیا“ کے نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں اور مزدوروں کے ساتھ ہاتھ ملائے اور سخت سردی کے باوجود کام جاری رکھنے پر مزدوروں کے جذبے اور محنت کو سراہا اور شاباش دی۔ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران ایک موقع پر بھی ٹریفک نہیں روکی گئی۔

مزیدخبریں