کوئٹہ (آن لائن) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید نے کہا ہے کہ بلوچستان سے سینٹ کی خالی جنرل نشست جس کیلئے 4امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اتوار کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی اور تین امیدواروں جن میں جمعیت علماءاسلام کے حاجی ولی محمد ،بی این پی (عوامی) کے عبدالواحد بلوچ اور آزاد امیدوار انجینئر محمد عثمان بادینی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کی وجہ سے متذکرہ بالا نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار میر محمد یوسف بادینی غیر حتمی نتائج کے مطابق بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں میر محمد یوسف بادینی کا بلامقابلہ کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن الیکشن کمشن آف پاکستان جاری کریگا۔