کراچی (خصوصی رپورٹ) طالبان کے تمام بڑے گروپس نے کارروائیاں روک دیں۔ امت کے مطابق صرف درہ آدم خیل گروپ سرگرم ہے، ٹی ٹی پی کے بعض گروپس عرصے سے حکومتی ذمہ داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشروط پیشکش نئی بات نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے پنجاب میں القاعدہ سے منسلک گروپس متحرک تھے، 2 کا قلع قمع کر دیا گیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔