عراقی نائب وزیراعظم کے قافلے پر پتھراﺅ، محافظوں کی فائرنگ سے 2 زخمی

Dec 31, 2012


امادی (نوائے وقت رپورٹ) نائب عراقی وزیراعظم کے قافلے پر مشتعل مظاہرین نے پتھراﺅ کیا تاہم صالح المطلق کے محافظ انہیں بچا کر لے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشتعل افراد نے بوتلوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔ ان کے محافظوں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ صالح المطلق عوامی اجتماع سے خطاب کرنے جا رہے تھے واقعہ عراقی صوبے الانبار کے شہر امادی میں پیش آیا مشتعل مظاہرین نے نائب وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

مزیدخبریں