حکمران 1000 ارب سے زائد کی کرپشن کر چکے ہیں، مسلم لیگ ہمخیال کا حقائق نامہ

Dec 31, 2012


لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد آصف نے وفاقی حکو مت کی مئی 2008ءسے دسمبر2012ءتک کی کارکردگی پر ” کر پشن وتباہی “ کے نام سے حقائق نامہ جاری کر تے ہوئے سپر ےم کورٹ اور الےکشن کمےشن آف پاکستان سے مطالبہ کےا ہے کہ کر پشن مےں ملوث صدر ‘وزےر اعظم ‘وفاقی وزراءاور اراکےن اسمبلی کو سےاست کےلئے تاحےات نااہل قرار دےا جا ئے ‘ حکمرانوں کی1000 ارب سے زائد کی کرپشن نے ملک کو بجلی‘ گیس ‘سی اےن جی کی لوڈ شیڈنگ‘ مہنگائی اور بیروزگاری کے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ صدر مملکت‘ وزیراعظم اور سا بق وزےر اعظم کے صاحبزادوں سمےت 15 سے زائد وفاقی وزراءپرملکی خزانے کو لوٹنے کے الزامات ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد مےں سامنے آئے ہیں مگر حکمران بے شرمی سے کرپشن کو جمہو رےت کے نام پر تحفظ دے رہے ہےں۔ 1300 ارب روپے کے غیر ملکی قرضوں کی وجہ سے ہر پاکستانی 70 ہزار روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔کرپشن کی وجہ سے واپڈا‘ پی آئی اے‘ ریلوے‘ سٹیل ملز‘ او جی ڈی سی ‘ این ایل سی اور پی اےس او سمیت تمام سرکاری محکمے تباہ ہو چکے ہیں۔غربت‘ مہنگائی‘ بیروزگاری سے تنگ آ کر 20 ہزار سے زائد افراد نے خود کشیاں کر لیں‘ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتی شعبہ کو تقر ےبا 500 ارب روپے اور ملکی معیشت کو600 ارب روپے سے زائد کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک کروڑ سے زائد مزدور بے روزگار ہوئے‘ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ایتھوپیا بنانے کی کوششوں پر حکمران خاموش رہے اور بھارت نے متنازعہ بگلیہار ڈیم بھی تعمیر کر لیا‘ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مکمل حل کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے۔ حقائق نامہ مےں میاں محمد آصف نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں امریکی غلامی میں دھکیل دیا ہے‘ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی‘ پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی‘ ایبٹ آباد میں امر ےکی آپریشن‘ سلالہ چیک پوسٹ پر نٹےو حملہ‘مہران بےس‘جی اےچ کےو سمےت احساس مقامات پر دہشت گردوں کے حملے بھی حکمرانوں کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور امریکی مفادات کی جنگ دہشت گردی میں بھی پونے 5سالوں مےں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے1000سے زائد واقعات ہوئے جن میں قریباً5000 لوگ نشانہ بنے ہیں اے اےن پی کے بشےر بلو ر سمےت سےاسی جماعتوں کے درجنوں کا رکنان اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاران شہےد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم نے غیر ملکی دوروں پر اربوں روپے خرچ کئے گئے حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے کوئی بھی ملک ان کو چار سالوں میں امداد دینے کیلئے تیار نہیں ہوا۔ چار سالوں میں 250 سے زائد ڈرون حملے ہوئے جس میں سینکڑوں بے گناہ لوگ شہید ہو گئے حکمران اب بھی ڈرون حملے نہےں روکنا چاہتے جس کی وجہ سے ملک کی سالمیت اور خود مختاری داﺅ پر لگ چکی ہے۔سیلاب متاثرین کو بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تنہا چھوڑ دیا ہے اور امداد کے نام پر سیلاب متاثرین کو جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔ موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ ملک کو مزید تباہی اور مسائل سے بچانے کیلئے حکمران اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر کے ملک میں فوری عام انتخابات کروانے کی تارےخ مقررہ کر ےں۔

مزیدخبریں