شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ باڈی بلڈرز ایسوسی ایشن کیخلاف تن سازوں کا مظاہرہ

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ باڈی بلڈرز ایسوسی ایشن نے تن سازی کے ضلعی مقابلوں میں تمام قوائد و ضوابط کو پس پشت ڈال کر نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو مقابلہ میں شامل کر کے مقامی سطح کے حصہ لینے والے تن سازوں کی حق تلفی کر ڈالی جس پر درجنوں تن سازوں نے پریس کلب شیخوپورہ اور ضلع کونسل ہال کے باہر ایسوسی ایشن کے خلاف شدید احتجاج کیا اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے ان مقابلوں کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلعی عہدیداروں اور منتظمین کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔پریس کلب کے باہر تن سازوں میں اعجاز احمد، ملک نعمان، علی رضا، ہاشم علی، ملک عبدالرزاق، کلیم، حافظ زیب، وکی، عمر بلوچ، ناصر پہلوان، مصباح خلجی، بوٹا پہلوان و دیگرشامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...