نوواک جوکووچ نے مسلسل دوسری بار ورلڈ ٹینس چیمپئین شپ جیت لی

ابوظہبی(این این آئی) عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل دوسری بار ابوظہبی میں ہونے والی ورلڈ ٹینس چیمپئین شپ جیت لی ۔ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے نمائشی ایونٹ کے فائنل میں ورلڈ نمبر ون ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود سپین کے نکولس الماگرو کو شکست دی۔ سپینش کھلاڑی نے پہلا سیٹ7-6 سے جیت کر برتری حاصل کرلی تاہم سرب کھلاڑی نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹ جیت کر مسلسل دوسری بار ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ جوکووچ کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ تین اور چھ چار رہا۔ تھائی لینڈ میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں چین کی لی نا نے عالمی نمبر ایک وکٹوریا آزارینکا کو شکست دے دی۔ عالمی نمبر سات لی نا نے بیلاروسین کھلاڑی کو تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد قابو کیا۔2011کی فرنچ اوپن چیمپئین لی نا نے یہ کامیابی چھ تین، دو چھ اور دس سات کے اسکور کے ساتھ حاصل کی۔ میچ کے دوران ازارینکا نے گینگنم ڈانس کرکے شائقین کو محظوظ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...