بلوچستان اسمبلی کےاجلاس میں نئے سپیکراورڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔اسمبلی کے سابق سپیکر محمد اسلم بھوتانی کی برطرفی کے بعد یہ بلوچستان اسمبلی کا پہلااجلاس ہو گا۔واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں سابق سپیکراسلم بھوتانی کی اس درخواست کی سماعت بھی ہورہی ہے جس میں انہوں نے چھبیس دسمبرکواسمبلی کے سپیکر کی حیثیت سے اپنی برطرفی کی طریقہ کارکو چیلنج کیا ہے۔انہوں نے اس درخواست میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ان کو برطرف کرنے کا طریقہ کار آئین اور اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے بر عکس ہے۔