آج صبح ائیرپورٹ پر درجہ حرارت ایک اعشاریہ پانچ سنٹی ڈگری گریڈ جبکہ شہرمیں تین ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سولہ ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل اورجمعہ کو شہر میں ہلکی بارش کے علاوہ رواں ہفتے میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہورمیں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ اتوارکی رات بند کردیا گیا اور آج دھند چھٹنے کے بعد ایئرپورٹ کھول دیا گیا۔ شدید دھند کے باعث سورج کی کرنوں کوبھی شہرمیں داخلے کی اجازت نہ ملی، دھند کی وجہ سے موٹروے کوبھی بارہ گھنٹے تک ہرقسم کی ٹریفک کےلیے بند کیا گیا جس کے باعث شہری پریشانی سے دوچار رہے۔
ملک بھرمیں شدید سردی کی لہرجاری، لاہورمیں بھی چند روز سے دھند کا راج برقرارہے جس کے باعث شہریوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Dec 31, 2012 | 11:08