امریکا کے باکس آفس پر ان دنوں نئی ریلیز ہونے والی فلم دی ہوبٹ کا راج ہے جوچھتیس اعشاریہ سات ملین ڈالر کمانے کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ دی ہوبٹ کو وارنر برادرز نے ریلیز کیا ہے۔ اِس فلم نے کمائی کے لحاظ سے دوسری فلموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا، شائقین کی جانب سے فلم کو کافی حد تک پذیرائی ملی ہے امید کی جا رہی ہے کہ فلم دیگر ہالی ووڈ موویز کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔