خیبرایجنسی: علاقے وادی تیرہ میں ایک گھر پر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چودہ افراد جاں بحق۔

ذرائع کےمطابق خیبرایجنسی کی وادی تیرہ کےعلاقہ شلوبر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری جاری تھی کہ اس دوران ایک گھر پر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چودہ افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونےوالوں میں گھر کے سربراہ ہنرشاہ سمیت انکے والدین ، بیوی اور بچے شامل ہیں۔ واقعے کے بعد جائےحادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہےکہ دو روز قبل دہشتگردوں نے ایف آر پشاور کےعلاقے سے اغواء ہونےوالےاکیس افراد کو قتل کردیا تھا جس کےبعد سکیورٹی فورسز کی جانب سےشدت پسندوں کےخلاف فضائی اور زمینی آپریشن جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن