درخواست گزاربیرسٹرظفراللہ خان نے موقف اختیارکیا کہ عوامی مارچ آئندہ عام انتخابات روکنے کی سازش ہے جس میں الطاف حسین بھی برابرکے شریک ہیں۔ درخواست گزارکا کہنا ہے کہ الطاف حسین اورڈاکٹرطاہرالقادری دونوں دوہری شہریت کے حامل ہیں، اس لحاظ سے نہ تو وہ کسی سیاسی جماعت کے سربراہ بننے کے اہل ہیں اور نہ ہی آئین انہیں سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ لاہورہائیکورٹ کا کمیشن طاہرالقادری کو بددیانت اور ذہنی بیمار قرار دے چکا ہے، طاہرالقادری بیرونی قوتوں کے فنڈ سے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ بیرسٹرظفراللہ خان نے عدالت سے استدعا کی کہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو غیرآئینی قرار دے کرانہیں روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں جبکہ طاہرالقادری اور الطاف حسین کو سیاست میں حصہ لینے سے بھی روکا جائے۔
چودہ جنوری کو عوامی مارچ رکوانے اورطاہرالقادری سمیت الطاف حسین کو سیاست میں حصہ لینے سے روکنے کےلیے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔
Dec 31, 2012 | 12:37