بلوچستان اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر مطیع اللہ آغا کو بلامقابلہ اسپیکراسمبلی منتخب کرلیا۔ انکےمقابلےمیں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائےتھے۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس رکن اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ مری کی زیرصدارت ہوا، اجلاس شروع ہوتے ہی ڈپٹی اسپیکر مطیع اللہ آغا کو بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب کرلیا گیا، انکے مقابلے نےکسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائےتھے۔ ڈاکٹر فوزیہ مری نے اسپیکر مطیع اللہ آغا سے حلف لیا۔یاد رہےکہ چھبیس دسمبر کو بلوچستان اسمبلی نے سپیکر اسلم بھوتانی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد منظور کی تھی۔ اس تحریک کی منظوری کےبعد بلوچستان کےصوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ محمد اسلم بھوتانی اب اسپیکر نہیں رہے۔ مطیع اللہ آغا کا تعلق جمعیت علماء اسلام ف سے ہے، وہ آٹھ اپریل دوہزار آٹھ سے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدہ پر فائز تھے۔

ای پیپر دی نیشن