بلوچستان اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر مطیع اللہ آغا کو بلامقابلہ اسپیکراسمبلی منتخب کرلیا جبکہ فوزیہ مری بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر بن گئیں۔

Dec 31, 2012 | 15:14

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس رکن اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ مری کی زیرصدارت ہوا، اجلاس شروع ہوتے ہی ڈپٹی اسپیکر مطیع اللہ آغا کو بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب کرلیا گیا، انکےمقابلے میں کسی بھی امیدوارنےکاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائےتھے۔ ڈاکٹر فوزیہ مری نے اسپیکر مطیع اللہ آغا سے حلف لیا۔ مطیع اللہ آغا کا تعلق جمعیت علماء اسلام ف سے ہے، وہ آٹھ اپریل دوہزار آٹھ سے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدہ پر فائز تھے۔ اسپیکر کےانتخاب کے بعد اجلاس کچھ دیر کیلئےملتوی کیا گیا، کارروائی کا دوبارہ آغازہوا توڈاکٹر فوزیہ مری بھی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئیں، بی این پی عوامی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرفوزیہ مری کےمقابلے میں بھی کسی امیدوارنے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ وہ بلوچستان اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکرہیں۔

مزیدخبریں