بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کے عہدے پرانتخاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھاکہ اسمبلی میں جمہوری روایات قائم کیں، دوسرے اداروں کو ہم سے سبق سیکھنا چاہئے کہ وہ بھی ایک دوسرے پر جوتے نہ پھینکا کریں،انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ یہ انتخابات کرانے والوں پر ہے کہ وہ انتخابات کراتے ہیں یا نہیں،ریکوڈِک منصوبے کے حوالے سے سوال کے جواب میں نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ ریکوڈِک کا کیس جیت چکے ہیں اب اس منصوبے کا نام بلوچستان گولڈ اینڈ کاپر پراجیکٹ رکھ دیاگیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں ایک بلین ٹن سے زائد مالیت کے ذخائر ہیں،جبکہ اس کے لئے صوبائی حکومت نے آٹھ ارب روپے مختص کئے ہیں۔