دنیا میں سال نو کےاستقبال کا آغاز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہوچکا ہے،سڈنی میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے پورے شہر کو رنگ ونور میں ڈبودیا ۔

دنیا میں نئےسال کا آغازسب سے پہلے بحرالکاہل کے جزائر سےہوا تاہم دوہزار تیرہ کوجس ملک میں باقاعدہ طور پر سب سے پہلے خوش آمدید کہا گیا وہ تھا نیوزی لینڈ جہاں آک لینڈ میں آتشبازی کے دلکش مظاہرے سےآسمان روشنیوں میں نہا گیا۔ شہر کے وسط میں واقع سکائی ٹاورپرآتشبازی کا مظاہرہ لاکھوں افراد نے دیکھا۔
دوسری جانب آسٹریلوی شہر سڈنی میں بھی رات کے بارہ بجتے ہی آسمان رنگ ونور میں ڈوب گیا۔ سڈنی ہاربر برج اور شہر کے دیگر علاقوں میں آتشبازی کےخوبصورت مظاہروں نےپورے شہر کوجگمگا دیا۔
سڈنی میں آتش بازی کا یہ خوبصورت مظاہرہ کم و بیش پندرہ منٹ تک جاری رہا۔
جاپان، چین، ملائشیا اور فلپائن میں بھی نئے سال کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ سنگاپور، ہانگ کانگ، منگولیا اور انڈونیشیا میں بھی نئے سال کےحوالے سےتقریبات
جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن