لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے محکمہ لائیو سٹاک کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ نے ان کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی انہیں نوکریوں سے برطرف کر دیا جو کہ قوانین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے نکالنے یا مستقل کرنے کا معاملہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھیجا جانا چاہیئے تھا جسے یکسر نظر انداز کیا گیا۔