لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عدالتی حکم عدولی پر 17 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت مختلف مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر مندرجہ بالا احکامات جاری کئے گئے۔ 17 پولیس اہلکاروں میں زیادہ تعداد ستوکتلہ کے اہلکاروں کی ہے۔ فاضل عدالت نے سی سی پی او کو ہدایت کی ہے کہ مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
عدالتی حکم عدولی پر 17 پولیس اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم
Dec 31, 2013