فیروز والا: ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، 2 موٹر سائیکلیں اور کار چوری

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے میں ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، دو موٹر سائیکلیں ایک کار چوری ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر قیصر احمد سے موٹر سائیکل نقدی چھین کر لے گئے، شاہدرہ میں نامعلوم چوروں نے محمود احمد کے گھر میںگھس کر تالے توڑ کر ایک لاکھ 60 ہزار روپے کا سامان چوری کرلیا۔ نامعلوم افراد نے ندیم کے گھر کے باہر سے کار اور اسلم کا کیری ڈبہ چوری کرلیا جبکہ منیر اور سلیم کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ مریدکے میںنامعلوم جیب تراش نے ایک شہری نصیر احمد کی جیب سے 70 ہزار روپے نکال کر فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...