لاہور (خبر نگار)تجاوزات کے خاتمہ کے لیے شہر میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈائون جاری ہے ۔گذشتہ روز شہر کے مختلف ٹائو نز میں کریک ڈائون کر کے8ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاگیا ۔ شالیمار ٹائون انتظامیہ نے شادباغ کے علا قہ سے تجاوزات کو ختم کروایا۔ واہگہ ٹائون انتظامیہ نے نقشبندی روڈ، کرول بازار،جلو موڑمیں کارروائی کرتے ہوئے موجود تجاوزات کو ختم کروایا ۔ اقبال ٹائون انتظامیہ نے ٹھوکر نیاز بیگ میں کارروائی کر کے موجود تجاوزات کو ختم کروایا۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے گذشتہ روز مکہ کالونی اور شادمان سبزی بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔ مہنگا گوشت فروخت کرنے پر ایک دکاندار کو5000 ہزارروپے جرمانہ کیا اور ایک ریڑھی بان کو بھی مہنگے داموں سبزیاں فروخت کرنے پر5000ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ کسی بھی شخص کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہ دی جائے گی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور شہر میں جہاں کہیں بھی گراں فروشی کی شکایات موصول ہورہی ہیں وہاں پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔
تجاوزات کیخلاف آپریشن، 8 ٹرک سامان ضبط، گرانفروشوں کوجرمانے
Dec 31, 2013