پٹرول 2.91، ڈیزل 2.63، مٹی کا تیل 1.38روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز، سمری ارسال

اسلام آباد (خبرنگار+ نوائے وقت نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر مشتمل سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2.91روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 2.63روپے، مٹی کا تیل 1.38روپے، لائٹ ڈیزل 1.80روپے، ایچ او بی سی 3.60روپے اور جہازوں کا تیل جے پی ون 2.74روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ اضافے کی بعد پٹرول کی قیمت 115.67روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 119.38روپے، مٹی کا تیل 109.38روپے، لائٹ ڈیزل 103.04روپے، ایچ اوبی سی 144.83روپے اور جہازوں کا تیل جے پی ون کی قیمت 100.18روپے ہو جائے گی۔ منظوری کے بعد اوگرا 31دسمبر کی رات نئی قیمتوں پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔ حکومت کی طرف سے منظوری کے بعد اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...