ظفروال (نامہ نگار) صبح کے وقت رفع حاجت کیلئے جانے والی خاتون کو خونخوار کتوں نے نوچ کھایا صرف ڈھانچہ ہی رہ گیا۔ موضع جلوکے کی رہائشی 60 سالہ صغریٰ بی بی زوجہ محمد آصف علی الصبح کھیتوں میں رفع حاجت کیلئے گئی تو وہاں خونخوار کتوں نے دبوچ لیا اور اس کے جسم کا تمام گوشت کھا گئے۔ کوئی آدمی بھی اس کی مدد کو نہ پہنچ سکا۔ سماجی اور سیاسی شخصیت مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار عبدالعزیز شاہین نے ضلعی انتظامیہ اور ڈی سی او نجف اقبال سے مطالبہ کیا ہے گائوں میں خونخوار کتوں کو تلف کرنے کیلئے ٹیم روانہ کی جائے۔
ظفروال: خاتون کو کتوں نے نوچ کھایا
Dec 31, 2013