منڈی احمد آباد: رجسٹری محرر اور ڈرائیور حادثے میں جاں بحق، بیوی بچے شدید زخمی

قصور+منڈی  احمد آباد (نامہ نگاران)  رجسٹری  محرر  احمد  طلعت غنی اور اس  کا ڈرائیور کار حادثے  میں جاں بحق جبکہ  بیوی  و بچے  شدید زخمی ہو گئے۔  تفصیلات  کے مطابق رجسٹری  محرر تحصیل  دار آفس  دیپالپور  احمد طلعت غنی اپنے اہل خانہ  کے ہمراہ شادی  کی تقریب سے  فارغ  ہوکر لاہور سے  واپس اپنے گھر منڈی احمد آباد  آ رہے تھے  راستے  میں چونیاں کے قریب کھڑے ہوئے  گنے کے ٹرالے سے کار ٹکرا گئی حادثہ  اس  قدر شدید تھا احمد طلعت  غنی اور اس کا ڈرائیور  شاہد  موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، بیوی و بچے  جنرل  ہسپتال لاہور میں  سیرس  حالت  میں زیر علاج ہیں۔ مرحوم سینئر صحافی  ڈسٹرکٹ  اوکاڑہ  غلام  محی الدین کا بھتیجا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...