لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے شہر میں مربوط نظام صفائی کی تشکیل کے حوالے سے سال 2013 اہم ترین رہا اور ادارے نے ترکی کی معاونت سے شعبہ صفائی کو جدت سے ہمکنار کردیا۔دسمبر 2012 میں ترک کمپنیوں البیراک و اوزپاک کو 130 یونین کونسلوں میں صفائی کی ذمہ داری بتدریج سونپنے کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچا اوزپاک نے ویلنشیا ٹاﺅن کے مقام پر ایک جدید ویسٹ ٹرانسفر سٹیشن قائم کیا ۔جبکہ صفائی کی ہیلپ لائن 1139 پر کل39035 کالیں موصول ہوئیں ۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے متعدد ڈینگی صفائی مہموں کا انعقاد کیا گیاجن کے دوران 2500 کھلے پلاٹوں کی صفائی کے دوران 120000 ٹن ویسٹ اکٹھا کیا گیا۔حکومت ِ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جدید میٹرو بس سروس پر صفائی کی ذمہ داری ایل ڈبلیو ایم سی کے سپر د کی ہے۔بڑی مقدار میں روزانہ پیدا ہونے والے اور روز بروز تیزی سے بڑھتے ہوئے کوڑے کرکٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانا ناگزیر ہے اور لاہور سینیٹری لینڈ فل پروجیکٹ تیزی سے تعمیر کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ جون 2014 میں سائٹ کی تعمیر مکمل کر کے اسے فعال کر دیا جائے گا۔ اسی مقام پر ہی پلانٹ لگا کر کوڑا کرکٹ سے توانائی بالخصوص بجلی کی تیاری کے منصوبے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے دیگر 6 بڑے شہروں سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی/ مری میں بھی لاہور کی طرز پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی کو کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے ۔ایل ڈبلیو ایم سی کی اپریل 2013 میں منعقد ہونے والی قرار داد صاف لاہور مہم کے دوران پانچ لاکھ شہریوں سے قرار داد صاف لاہور پر دستخط کئے گئے۔
ایل ڈبلیو ایم سی نے 2013ءمیں شہر کی صفائی کو جدت سے ہمکنار کردیا
ایل ڈبلیو ایم سی نے 2013ءمیں شہر کی صفائی کو جدت سے ہمکنار کردیا
Dec 31, 2013