بھوجا ائرکریش، جوڈیشل کمشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، مالک اور ڈی جی سول ایوی ایشن 13جنوری کو طلب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جوڈیشل کمشن نے بھوجا ائرکریش کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمشن نے بھوجا ائر کے مالک فاروق بھوجا اور سول ایوی ایشن کے ڈی جی کو 13جنوری کو طلب کر لیا جبکہ بھوجا ائرکریش پر عدالت سے رجوع کرنے والے افراد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ جوڈیشل کمشن کے سربراہ جسٹس (ر) غلام ربانی نے احکامات جاری کئے۔ اپریل 2012ء کو طیارہ حادثہ میں عملے کے اراکین سمیت  127مسافر جاں بحق ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...