لاہور (وقائع نگار خصوصی) قائم مقائم پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اسجد جاوید گرال نے لاہور ہائیکورٹ کے انسداد دہشت گردی کے خصوصی بنچ کے روبرو سری لنکن ٹیم حملہ، جی پی او بم دھماکہ، پاکستانی نژاد امریکی طالبان کے علاوہ حساس ترین مقدمات میں پیش ہونے والے 7 پراسیکیوٹرز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ عہدوں سے ہٹائے گئے پراسیکیوٹرز میں طارق جاوید، ناصر احمد ورک، محمد اکرم طاہر، محمد نواز شاہد، ناصر سیال، عمران رحیم، عقیل الرحمن شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے تعینات کئے گئے پراسیکیوٹرز ضلعی عدلیہ سے لئے گئے ہیں جن کو ہائیکورٹ میں کام کرنے کا زیادہ تجربہ نہیں۔
سری لنکن ٹیم حملہ سمیت حساس مقدمات میں پیش ہونے والے 7پراسیکیوٹرز تبدیل
Dec 31, 2013