لاہور سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ کا 108واں یوم تاسیس منایا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کا 108واں یوم تاسیس لاہور سمیت ملک بھر میں منایا گیا۔ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جبکہ دوسری تقریب مسلم لیگ (ن) کے پنجاب آفس مسلم ٹاؤن میں یوتھ ونگ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد سمیت دیگر نے خطاب کیا اور کیک کاٹا۔ تیسری اہم تقریب نیلم بلاک میں ہوئی جہاں مسلم لیگ (ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری اور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 100 نیلم بلاک خواجہ سعد فرخ اور امیدوار وائس چیئرمین ڈاکٹر خالد ظفر اور ان کے ساتھیوں نے یوم تاسیس کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور کیک کاٹا۔ حلقہ 140 میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ماجد ظہور نے منعقدہ ایک تقریب میں کیک کاٹا اور اظہار خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...