لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں آج بروز منگل ساڑھے دس بجے صبح مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ نشست کی صدارت ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے جبکہ مہمانان گرامی میں کرنل (ر) جمشید احمد ترین، اقبال ظفر جھگڑا، راجہ اشفاق سرور، ملک ندیم کامران، میاں غلام حسین شاہد، رانا تجمل حسین ، صبا صادق اور چودھری شہباز شامل ہیں جبکہ ابتدائی کلمات مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد ادا کریں گے۔ اس نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔