اسلام آباد (اے پی پی) مسلح ڈاکوﺅں نے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر محمد سلیم بیگ کی فیملی کو اسلام آباد میں گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 5 لاکھ روپے کے طلائی زیورات، تین لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ گزشتہ صبح 9 بجے چار مسلح ڈاکو 1-8/1 میں رہائش پذیر سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر محمد سلیم بیگ کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور آتے ہی گن پوائنٹ پر انہیں، ان کی اہلیہ اور چار بچوں کو یرغمال بناکر ایک گھنٹہ تک لوٹ مارکرتے رہے۔
ڈکیتی
اسلام آباد: سابق پرنسپل آفیسر سلیم بیگ کے گھر ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں کے زیورات، نقدی لے گئے
اسلام آباد: سابق پرنسپل آفیسر سلیم بیگ کے گھر ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں کے زیورات، نقدی لے گئے
Dec 31, 2013