لاہور (این این آئی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دن میں دو گلاس مالٹے کا جوس پینے سے بلڈ پریشر میں کمی اور عارضہ قلب کی مختلف اقسام کو افاقہ ملتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جو درمیانی عمر کے لوگ روزانہ آدھا لیٹر مالٹا جوس ایک ماہ تک پیتے ہیں۔ اِن میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق مالٹے کے جوس میں ایک قدرتی کیمیکل ”بیس پرائی ڈین ہارٹ“ پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے اور عارضہ قلب کی شدت کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
مالٹا جوس